پی سی بی نے وزیراعظم ریلیف فنڈ میں 1 کروڑ سے زائد رقم عطیہ کر دی

Last Updated On 18 April,2020 12:22 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرونا سے نمٹنے کیلئے وزیراعظم کے قائم کردہ فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کر دی۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق ایک کروڑ 5 لاکھ 36 ہزار 500 روپے کی رقم عطیہ کی گئی ہے۔ پی سی بی نے 25 مارچ کو اعلان کیا تھا کہ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی اور پی سی بی کے ملازمین اپنی تنخواہوں میں سے ایک مخصوص حصہ فنڈ میں عطیہ کریں گے۔

رقم کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کیلئے خرچ کی جائے گی، بطور ادارہ پی سی بی نے بھی ملازمین کی جانب سے عطیہ کی جانے والی کل رقم کے برابر امداد عطیہ کی۔
 

Advertisement