قومی فاسٹ بولر سہیل تنویر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

Published On 20 November,2020 06:27 pm

کولمبو: (دنیا نیوز) قومی فاسٹ بولر سہیل تنویر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے، وہ اس وقت لنکا پریمیئر لیگ کیلئے سری لنکا میں موجود ہیں۔

کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد قومی کھلاڑی سہیل تنویر کو 10 روز کے لیے قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ سہیل تنویر پی ایس ایل فائیو میں ملتان سلطانز کا حصہ تھے۔

سہیل تنویر محدود اوورز کے میچوں میں ریڑھ کی ہڈی سمجھا جاتا ہے۔ یہ قومی باؤلر 12 دسمبر 1984ء کو راولپنڈی میں پیدا ہوا۔ سہیل تنویر نے 2007ء میں نئی دہلی میں انڈیا کیخلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔ اسی سال ان کا ون ڈے ڈیبیو بھی ہوا لیکن ٹیم جنوبی افریقا تھی۔ اس کے بعد 2007ء میں ہی پاکستان اور انڈیا کیخلاف میچ میں انھیں ٹی ٹونٹی میچ میں پہلی مرتبہ اپنے جوہر دکھانے کا موقع ملا۔

سہیل تنویر نے اب تک صرف دو ٹیسٹ میچ ہی کھیلے ہیں اور پانچ وکٹ حاصل کیں۔ ون ڈے انٹرنیشنل کی بات کی جائے تو یہ قومی کھلاڑٰی اب تک 62 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 71 وکٹیں حاصل کر چکا ہے۔ اس کے علاوہ ٹی ٹونٹی کھیل کی بات کی جائے تو 57 میچوں میں اب تک ان کے حصے میں 54 وکٹیں آ چکی ہیں۔
 

Advertisement