عمران فرحت کے طویل ترین کیریئر کا 26 جنوری کو اختتام

Published On 22 January,2021 04:36 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے عمران فرحت طویل ترین کیریئر میں 26 جنوری کو خیبر پختونخوا کیخلاف آخری میچ کھیلیں گے۔

یاد رہے کہ عمران فرحت نے دو ماہ قبل ہی ریٹائرمنٹ کے اپنے فیصلے سے پی سی بی کو آگاہ کردیا تھا۔ عمران فرحت اب کوچنگ میں نام بنانے کے خواہشمند ہیں۔

پاکستان کپ میں بلوچستان ٹیم کی قیادت کرنیوالے عمران فرحت نے 40 ٹیسٹ میچوں میں 2400 رنز سکور کئے اوپنر نے 58 ایک روزہ میچوں میں 1719 رنز بنائے۔ 7 ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل میچز میں 76 رنز بناپائے۔

یہ بھی پڑھیں: عمر گل اور عمران فرحت کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ

انہوں نے 230 فرسٹ کلاس میچوں میں 15ہزار 790 رنز سکور کیے۔ 220 لسٹ اے میچز میں بلے بازکے رنز کی تعداد 7401 ہے۔ عمران فرحت نے 69 ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی 1636 اسکورکر رکھا ہے۔
 

Advertisement