پشاور زلمی کرکٹرز کے اعزاز میں عشائیہ، ڈیرن سیمی اور ہاشم آملہ سمیت دیگر کی شرکت

Published On 07 March,2021 12:49 pm

پشاور: (دنیا نیوز) کورونا کے باعث ملتوی ہونے والی سپر لیگ کی ٹیم پشاور کے معروف کوچ ڈیرن سیمی اور ہاشم آملہ ، کپتان وہاب ریاض سمیت کھلاڑیوں کو عشائیہ دیا گیا۔

 

پی ایس ایل کے ملتوی ہونے پر کھلاڑیوں کو اپنے گھر اور وطن واپس روانگی سے قبل ٹیم پشاور کے کوچ ڈیرن سیمی، ہاشم آملہ اور کپتان وہاب ریاض سمیت کھلاڑیوں نے عشائیے میں شرکت کی۔

تمام کھلاڑیوں کو روایتی پگڑیاں پہنائی گئیں، بعد میں کھانوں کا دور چلا، ڈیرن سیمی نے تکے اور کباب بنا کر بار بی کیو پارٹی کو یادگار بنایا۔ مینٹور ہاشم آملہ، کپتان وہاب ریاض اور وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل شریک ہوئے۔

 

Advertisement