ریٹائرمنٹ سے متعلق نہیں سوچ رہا: شعیب ملک

ریٹائرمنٹ سے متعلق نہیں سوچ رہا: شعیب ملک

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میری پاس کوئی پلان نہیں کہ میں کرکٹ سے ریٹائر ہو جاؤں، میں فٹ ہوں، میری فٹنس ٹاپ گریڈ کی ہے۔ میں بیٹنگ کر سکتا ہوں ، اور ساتھ ساتھ اچھی باؤلنگ بھی کر لیتا ہوں۔ جب میرے ہاتھ میں گیند ہوتی ہے تو میں اچھی گیند کر سکتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فٹ ہونے کے باعث تیزی سے رنز لے سکتا ہوں، میں فیلڈنگ کے لیے تیار ہوں۔میری بیٹنگ لیول بہت بہترین ہے۔