نسیم شاہ کو پی ایس ایل کے بقیہ میچز کھیلنے کی اجازت مل گئی

Published On 27 May,2021 09:36 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام نے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو واپس بائیو سیکیور ببل میں داخلے کی اجازت دے دی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آن لائن اجلاس میں فرنچائز کے مطالبے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو واپس بائیو سیکیور ببل میں داخلے کی اجازت دے دی۔

نسیم شاہ کو پری آرائیول کوویڈ 19 ٹیسٹ کے بعد دوبارہ آئسولیشن میں بھیجا جائے گا۔ بائیو سیکیور ببل کے پروٹوکولز مکمل کرنے پر نسیم شاہ پاکستان سے پرواز کرنے والی تیسری چارٹرڈ فلائیٹ پر ابوظہبی روانگی کے اہل ہوں گے۔

پاکستان میں بائیو سیکیور پروٹوکولز کے مطابق ایک پری آرائیول ٹیسٹ، ہوٹل میں آئسولیشن اور 2 ریپیٹ ٹیسٹ شامل ہیں۔

Advertisement