'محمد عامر ناقص کارکردگی پر ڈراپ ہوئے، ٹیم میں انٹری کیلئے دروازے کھلے ہیں'

'محمد عامر ناقص کارکردگی پر ڈراپ ہوئے، ٹیم میں انٹری کیلئے دروازے کھلے ہیں'

ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق نے دورہ انگلینڈ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جتنی بھی سیریز کھیلی ٹیم کا معیار کافی بہتر ہے، ہماری فیلڈنگ میں بہتری آئی ہے، گراس روٹ لیول سے آنیوالے کھلاڑیوں کی فیلڈنگ پر بہت کام کرنا پڑتا ہے، ورلڈ کپ میں جانے سے پہلے ٹیم میں بہتری لائیں گے۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ حارث رؤف نے پہلے اچھی پرفارمنسز دیں، پی ایس ایل میں کچھ ڈاؤن ہیں، امید ہے کم بیک کریں گے، کسی بھی اچھے پرفارمر کو دورہ انگلینڈ کے لیے غور کریں گے، دورہ انگلینڈ میں پریکٹس میچز میں تیاریوں کی کوشش کریں گے۔