لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلے ہی ایونٹ سے آؤٹ ہو چکی ہے۔ کراچی کی فتح کے بعد لاہور قلندرز ایونٹ سے آؤٹ ہونے والی دوسری ٹیم بن گئی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بیٹنگ:
177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے اننگز کا آغاز جیک ویدرآلڈ اور صائم ایوب نے کیا، دونوں کے درمیان 32 رنز کی شراکت داری بنی جس کا خاتمہ محمد الیاس نے کیا۔ صائم ایوب 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
جیک ویدر آلڈ نے 25 سکور کی باری کھیلی، ارشد اقبال کی گیند پر بولڈ ہوئے، عثمان خان کی باری 15 تک محدود رہی، محمد الیاس کا نشانہ بن گئے۔
دیگر بیٹسمینوں میں اعظم خان 15 ، حسان خان24، عبد الناصر صفر پر آؤٹ ہوئے۔ سرفراز 51 سکور کیساتھ نمایاں رہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 162 رنز بنا سکی۔ محمد الیاس نے تین جبکہ ارشد اقبال نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
کراچی کنگز بیٹنگ:
کراچی کنگز کی طرف سے اننگز کا آغاز بابر اعظم اور شرجیل خان نے کیا۔ دونوں نے محتاط انداز اپناتے ہوئے سکور کو آگے بڑھایا۔
کراچی کو پہلا نقصان 71 کے مجموعی سکور پر اٹھانا پڑا جب بابر اعظم 23 سکور بنا کر عبد الناصر کا شکار بن گئے، گپٹل 5 سکور بنا کر آؤٹ ہوئے، شرجیل خان کی اننگز 45 سکور پر ہمت ہار گئی۔ دیگر بیٹسمینوں میں نجیب اللہ زدران 12، کپتان عماد وسیم 3، دانش عزیز نے 45 رنز کر آؤٹ ہوئے۔
کراچی کی ٹیم مقررہ اوورز میں 176 رنز بنا سکی۔ پی ایس ایل میں ڈیبیو کرنے والے اریش علی خان نے 4 اوورز میں 28 رنز دیکر چار شکار کیے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سکواڈ:
جیک ویدر آلڈ، عثمان خان، صائم ایوب، سرفراز احمد، اعظم خان، عبد الناصر، حسان خان، جیک ویلڈر میتھ، اریش علی خان، نسیم شاہ، خرم شہزاد
کراچی کنگز سکواڈ:
عماد وسیم، بابر اعظم، شرجیل خان، نجیب اللہ زدران، نور احمد، مارٹن گپٹل، چیڈویک والٹن، ارشد اقبال، دانش عزیز، محمد عامر، محمد الیاس