پی ایس ایل6: پلے آف میچ جیتنے پر شاہد آفریدی کی ملتان سلطانز کو مبارکباد

Published On 21 June,2021 10:25 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پہلے پلے آف میچ میں ملتان سلطانز کی کامیابی پر ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں قومی ٹیم کے سابق کپتان نے لکھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں میری ٹیم ملتان سلطانز کو جیت پر مبارکباد دیتا ہوں۔ میچ کے دوران تنویر نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ جہاں سہیل تنویر نے شاندارباؤلنگ کی وہیں پر صہیب مقصود اور خوشدل شاہ نے زبردست اننگز کھیلی۔

آخر میں انہوں نے فائنل میں پہنچنے پر اپنی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
 

Advertisement