لاہور: (دنیا نیوز) تیسرے ٹی ٹونٹی میں انگلینڈ نے پاکستان کو 3 وکٹ سےشکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔
ٹاس جیت کر قومی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔ محمد رضوان 76 اور فخر زمان نے 24رنز کی اننگز کھیلی۔ صہیب مقصود 13، بابر اعظم نے 11رنز بنائے۔ عماد وسیم 3، شاداب خان 2 اور محمد حفیظ ایک رن بنا سکے۔ عادل رشید نے 4 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔
میزبان ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز کا ہدف حاصل کر لیا، جیسن رائے کی 64 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ڈیوڈ میلان نے 31 رنز بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے 4 اور معین علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ انگلینڈ نے تیسرے ٹی ٹونٹی میں فتح کے ساتھ ہی سیریز بھی اپنے نام کر لی۔ اس سے قبل انگلینڈ ون ڈے سیریز میں بھی پاکستان کو شکست دے چکا ہے۔