تازہ ترین
  • بریکنگ :- آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کا بہاولپورکادورہ ، آئی ایس پی آر
  • بریکنگ :- آرمی چیف نےخیرپورٹامیوالی اوراسرانی میں تربیتی مشقوں کامشاہدہ کیا
  • بریکنگ :- آرمی چیف نےمیکنائزڈدستوں کی جنگی مشقوں کامشاہدہ کیا،آئی ایس پی آر
  • بریکنگ :- مشقوں میں فارمیشنزنےجارحانہ حکمت عملی کےآپریشنزکیے،آئی ایس پی آر
  • بریکنگ :- آرمی چیف نےفارمیشنزکی آپریشنل تیاریوں کوسراہا، آئی ایس پی آر
  • بریکنگ :- دشمن کوشکست دینےکیلئےچیلنجز سےنمٹنےکی تربیت ضروری ہے،آرمی چیف
  • بریکنگ :- پاک فوج داخلی سالمیت وملکی سلامتی کیلئےکسی خطرےسےنمٹنےکیلئے تیار ہے، آرمی چیف
  • بریکنگ :- کور کمانڈربہاولپورلیفٹیننٹ جنرل خالدضیانےآرمی چیف کااستقبال کیا

افغان طالبان کرکٹ کو سپورٹ کرتے ہیں: شاہد آفریدی

Published On 30 August,2021 11:00 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ افغان طالبان کرکٹ کو سپورٹ کرتے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طالبان سے متعلق شاہد آفریدی نے اپنے تجزیہ دیتے ہوئے کہا کہ طالبان کرکٹ کو سپورٹ کرتے ہیں۔ افغانستان میں طالبان کے معاملات پہلے سے مختلف ہیں، اس بار وہ کافی مثبت ہیں۔

سابق کپتان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے بھی ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاید آئندہ پی ایس ایل میرا آخری پی ایس ایل ہو۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کسی بھی سسٹم کو تبدیل کرنا ہے تو صرف چہرے تبدیل نہ ہوں، تبدیلی کا نعرہ گراس روٹ لیول سے ہونا چاہیے۔ میں اب تک اگر کرکٹ کھیل رہا ہوں تو اپنے مداحوں کی وجہ سے کھیل رہا ہوں۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے بائیو سیکیور ببل کی وجہ سے کرکٹ کھیلنا بند کردی ہے۔ پلیئرز کے لیے بائیو سیکیور ببل بہت مشکل ہوجاتا ہے، شاید اگلا پی ایس ایل میرا آخری پی ایس ایل ہو۔ میری خواہش ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے آخری سیزن کھیلوں۔