امام الحق انجری سے صحتیاب نہ ہوسکے،ڈاکٹرز کامزید 4روز آرام کا مشورہ

امام الحق انجری سے صحتیاب نہ ہوسکے،ڈاکٹرز کامزید 4روز آرام کا مشورہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ امام الحق کی ایکسرے رپورٹ میں پسلیوں میں سوجن دکھائی دی۔

خیال رہے کہ امام الحق کو راولپنڈی سٹیڈیم میں فیلڈنگ کے دوران پسلیوں میں باؤنڈریز پر نصب بورڈ اور رسیاں لگی تھی جس کے بعد ان کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:قومی ٹی 20کپ،امام الحق زخمی ہوگئے

بلوچستان کے کپتان راولپنڈی سے واپس آکرلاہورمیں اپنے گھر میں آرام کررہے ہیں جبکہ امام الحق آج شام کو گھر سے ہوٹل میں بائیو سکیور ببل جوائن کرینگے اور وہ دو سے تین روز تک باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز کرینگے۔