نیشنل ٹی 20کپ،سنٹرل پنجاب نے بلوچستان کو 3وکٹوں سے پچھاڑ دیا

Published On 10 October,2021 11:13 pm

لاہور:(ویب ڈیسک)قومی ٹی 20کپ کے 28ویں میچ میں سنٹرل پنجاب نے بلوچستان کو 3وکٹوں سے پچھاڑ دیا۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں جاری نیشنل ٹی 20کپ کے دوسرے مرحلے میں بلوچستان نے پہلے کھیلتے ہوئے سنٹرل پنجاب کے خلاف 7وکٹوں کے نقصان پر 162رنز بنائے،عبداللہ شفیق نے سب سے زیادہ 60رنز بنائے جبکہ عماد بٹ 43رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے،ثمین گل نے 3اور محمد فیضان نے 2وکٹیں اپنے نام کیں۔

سنٹرل پنجاب نے 163رنز کا ہدف 18اعشاریہ 1اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،محمد اخلاق نے سب سے زیادہ 32رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان وہاب ریاض ناٹ آؤٹ 28اور فہیم اشرف 27سکور بناکر نمایاں بیٹسمین رہے،عماد بٹ اور حارث سہیل نے 2،2وکٹیں حاصل کیں،ثمین گل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
 

Advertisement