ٹی20ورلڈ کپ:سری لنکا نے نیدر لینڈز کو 8وکٹوں سے پچھاڑ دیا

ٹی20ورلڈ کپ:سری لنکا نے نیدر لینڈز کو 8وکٹوں سے پچھاڑ دیا

شارجہ میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 12ویں میچ میں سری لنکا نے نیدر لینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

نیدر لینڈز کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے آئی لینڈرز کے باؤلرز کی نپی تلی باؤلنگ کا سامنا نہ کرسکی اور انتہائی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 44رنز پر پویلین لوٹ گئی،کولن ایکرمین11اوربین کوپر 10سکور بناکر نمایاں بیٹر رہے جبکہ سری لنکا کی جانب سے ہاسارنگا ڈی سلوا،لاہیرو کمارانے تین ،تین کھلاڑیوں کا شکار کیا جبکہ مہیش تھیکشانا نے 2وکٹیں اپنے نام کیں۔

45رنز کا ہدف سری لنکا کی ٹیم نے صرف 2وکٹوں کے نقصان پر 7اعشاریہ 1اوورز میں حاصل کرلیا،کوشال پریرا33رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

خیال رہے کہ سری لنکا کی ٹیم پہلے ہی اگلے مرحلے یعنی سپر 12کے لئے کوالیفائی کرچکی ہے۔