قابض افغان طالبان رجیم کے خلاف مسلح مزاحمت تیز

قابض افغان طالبان رجیم کے خلاف مسلح مزاحمت تیز

مخالف گروہوں کے پے در پے حملوں کے باعث افغان طالبان رجیم پر دباؤ بڑھ گیا، افغان جریدہ ہشت صبح کے مطابق جولائی سے یکم ستمبر تک طالبان مخالف نیشنل ریزسٹنس فرنٹ، فریڈم فرنٹ اور یونائیٹڈ فرنٹ نے 73 حملوں کا دعویٰ کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہوم لینڈ سولجرز فرنٹ، نیشنل موبلائزیشن فرنٹ، فریڈم موومنٹ اور فریڈم اینڈ جسٹس موومنٹ نے بھی طالبان کیخلاف حملوں کے دعوے کئے۔

طالبان کی کمزور عوامی حمایت اور بڑھتے اندرونی اختلافات نے مخالف محاذوں کو مزید تقویت دے دی، افغان طالبان رجیم کے خلاف محاذوں کا پھیلاؤ داخلی شکایات کا بھی نتیجہ ہے۔