دنیا
خلاصہ
- ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب نے ریاض اور مدینہ کے علاقوں میں حملوں کے بعد مشرقی، مغربی آئل پائپ لائن عارضی طور پر بند کر دی۔
خبر ایجنسی نے سعودی عرب کی وزارتِ توانائی کے حوالے سے بتایا کہ آبنائے ہرمز کو بائی پاس کرتے ہوئے تیل برآمد کرنے والی مشرقی - مغربی پائپ لائن کو ریاض اور مدینہ کے علاقوں میں متعدد حملوں کے بعد معطل کر دیا گیا ہے۔
ایکس پر جاری بیان میں وزارتِ توانائی نے کہا کہ مشرقی - مغربی پائپ لائن کو احتیاطی طور پر معطل کیا گیا ہے۔
سعودی عرب کی وزارتِ توانائی کے مطابق اس آئل پائپ لائن کو جمعرات کی صبح نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب حوثیوں کی برق رفتار کارروائی کے نتیجے میں یمن کی پوری بحیرۂ احمر کی ساحلی پٹی پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی اطلاعات ہیں۔