دنیا
خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں نئی تبدیلی کا امکان پیدا ہو گیا، ایران، عراق اور خلیجی ممالک نے آبنائے ہرمز پر بات چیت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ایران وزارت خارجہ کے مطابق ایران اور خلیجی ممالک کی میٹنگ پیر کو عمان میں ہوگی، عمان میں اجلاس کا مقصد مشترکہ علاقائی سلامتی ہے۔
جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکا آبنائے ہرمز میں عدم استحکام اور ایندھن مہنگا ہونے کا ذمہ دار ہے، ایران قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے اقدامات پر مجبور ہوا۔
ایرانی وزارت خارجہ کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ ایران سفارتی حل کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے، دوسرا فریق تیار نہ ہو تو مذاکرات ممکن نہیں۔