ٹی20ورلڈ کپ:انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو 8وکٹوں سے شکست دیدی

ٹی20ورلڈ کپ:انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو 8وکٹوں سے شکست دیدی

ابوظہبی میں کھیلے جارہے میگا ایونٹ کے گروپ 1کے میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا۔

پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بنگال ٹائیگرز نے مقررہ20اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 124رنز بنائے،مشفق الرحیم سب سے زیادہ 29رنز سکے جبکہ کپتان محمود اللہ19سکور بناکر نمایاں بیٹر رہے،نسیم احمد نے ناٹ آؤٹ 19رنز کی اننگز کھیلی،برطانوی باؤلرز کی جانب سے معین علی اور لیام لیونگسٹون نے2،2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ٹائمل ملز نے سب سے زیادہ 3وکٹیں حاصل کیں۔

125رنز کا ہدف انگلش ٹیم نے 2وکٹوں کے نقصان پر 14اعشاریہ 1اوورز میں 126رنز بناکر حاصل کرلیا،جیسن روئے نے سب سے زیادہ 61رنز بنائے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے جبکہ ڈیوڈ ملان 28رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔