بھارت کیخلاف میچ میں شکست، وزیراعظم، مریم نواز کی شاہینوں کی حوصلہ افزائی

Published On 23 October,2022 06:06 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ میں کے اعصاب شکن میچ میں بھارت کے ہاتھوں 4 وکٹ کی شکست کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے شاہینوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے بھارت کے خلاف اپنے پہلے میچ میں مقابلہ کو سراہتے ہوئے ٹیم کی تحسین کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعصاب شکن مقابلہ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو شاندار کاوش قرار دیتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ٹیم پاکستان گریٹ گیم۔

مریم نواز

میچ پر پیغام جاری کرتے ہوئے مریم نواز نے ٹوئٹ کیا کہ بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے ہارنے میں میں کوئی شرم کی بات نہیں، کوشش کرنا اہمیت رکھتا ہے اور ہم نے آج آپ کو کوشش کرتے دیکھا۔

اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ آج کا میچ بڑا سنسنی خیز تھا اور کچھ بھی ہوسکتا تھا، ٹیم پاکستان اگلے مقابلے کے لیے تیار رہو۔
 

Advertisement