شعیب اختر گھٹنے کے آپریشن کیلئے آسٹریلیا جائیں گے

شعیب اختر گھٹنے کے آپریشن کیلئے آسٹریلیا جائیں گے

شعیب اختر نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ "میرے بھاگنے کے دن ختم ہو گئے"، ان کے جذبانی بیان پر مداحوں نے صحت یابی کیلئے انہیں بھرپور دعاوں سے نوازا۔ سابق کرکٹر نے مداحوں کو آگاہ کیا کہ وہ اپنے گھٹنے کی تبدیلی کیلئے آسٹریلیا کے شہر میلبورن جائیں گے۔ 

واضح رہے کہ چند روز قبل شعیب نے سوشل میڈیا پر اپنی شرٹ کی تصویر شیئر کی تھی جس پر 14 نمبر لکھا نظر آ رہا تھا، سابق کرکٹر اپنے کیرئیر کے دوران اسی نمبر کے ساتھ میدان میں اترتے تھے۔ اس پیغام سے یوں محسوس ہوتا تھا جیسے وہ دوبارہ پروفیشنل کرکٹ میں واپس آ رہے ہیں تاہم شعیب اختر کو دوبارہ ان ایکشن ہونے کیلئے گھٹنے کے کامیاب آپریشن تک انتظار کرنا ہو گا۔