لاہور:(دنیا نیوز)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ وہ سال 2021میں ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہیں ،کوشش کی کہ ہر میچ اچھا کھیلیں ،رضوان ،شاہین شاہ اور حسن علی نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے اور بھارت کے خلاف فتح حاصل کرنا سال 2021کا سب سے یاد گار لمحہ تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ پورے سال بہت اچھی کرکٹ کھیلی، بحیثیت کپتان مجھے اپنے ہر لڑکے پر اعتماد ہے ، میں ہر لڑکے کو میچ ونر سمجھتاہوں ، بھارت کے خلاف فتح حاصل کرنا سال 2021کا سب سے یاد گار لمحہ تھا ۔
37th edition of PCB Podcast is out now! Follow the link to hear how Babar Azam reviews 2021 along with Ian Bishop and Simon Doull sharing their thoughts on the evolvement of Cricket in Pakistan.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 31, 2021
Full Podcast: https://t.co/Dk2K2a0nUi pic.twitter.com/B9LbS3yQz3
انہوں نے مزید کہا کہ سیمی فائنل میں شکست پر افسوس ہے لیکن اپنی غلطیوں سے سیکھیں گے، ٹی 20ورلڈ کپ میں بد قسمتی سے سیمی فائنل سے باہر ہوگئے، سیمی فائنل میں شکست سے بھی ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے ، نئے سال میں شائقین کرکٹ ہماری سپورٹ جاری رکھیں۔