پی ایس ایل سیون، پوائنٹس ٹیبل کی آخری دو ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی

Published On 04 February,2022 08:50 am

کراچی: (دنیا نیوز) پی ایس ایل سیون میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا، پوائنٹس ٹیبل کی آخری دو ٹیمیں پشاور زلمی اور کراچی کنگز آج آمنے سامنے ہوں گی۔

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل کا ایک اور تگڑا مقابلہ، کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہو گا، کنگز اور زلمی میں زور کا جوڑ پڑے گا۔ ایونٹ میں شکست کی ہیٹرک کرنے والی بابر الیون پہلی فتح کے لیے پرعزم ہے جبکہ لاہور قلندرز کے خلاف شکست کا کڑوا گھونٹ پینے والی پشاور زلمی نے بھی جیت پر نظریں جما لیں۔

اہم میچ کے لیے دونوں ٹیموں نے بھرپور پریکٹس کی، پلان بھی فائنل کر لیے گئے، انگلش آل راؤنڈر کرس جارڈن نے بھی کراچی کنگز کو جوائن کرلیا، نمائندگی ملنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب پشاور زلمی نے حیدر علی ، شعیب ملک اور حضرت اللہ زازئی سے اچھی پرفارمنس کی امید لگالی ہے، زلمی پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں جبکہ کنگز آخری پوزیشن پر موجود ہیں۔