لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہرا دیا۔
نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانیوالے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو بیٹںگ کی دعوت دی۔
لاہور قلندرز بیٹنگ:
لاہور قلندرز کے اوپنر بلے بازوں نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا، فخر زمان اور عبداللہ شفیق نے 81 رنز کی شرکت داری قائم کی۔ عبداللہ شفیق 24 گیندوں پر 44 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ فخر زمان بھی زیادہ دیر تک ٹیم کو سہارا نہ دے سکے اور 38 رنز پر شاداب کی گیند کا شکار بنے۔
اس دوران مڈل آرڈر لڑکھڑا گیا اور ایک بعد ایک بلے باز پویلین لوٹ گیا۔ محمد حفیظ 5، کامران غلام 1، فل سالٹ 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
تاہم ڈیوڈ ویزے اور ہیری بروک نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے سکور کو آگے بڑھایا، ڈیوڈ ویزے 20 سکور بنا کر پویلین لوٹے، بروک کی اننگز 37 سکور پر ختم ہوئی۔ شاہین شاہ آفریدی 4 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ حارث رؤف صفر پر آؤٹ ہوئے، راشد خان 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 174 رنز بنائے۔ شاداب خان اور وقاص مقصود نے 4.4 شکار کیے۔
اسلام آباد بیٹنگ:
یونائیٹڈ نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو پہلی وکٹ 16 رنز پر گری، جب الیکس ہیلز 11 رنز پر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر فخر زمان کو کیچ دے کر آؤٹ ہوئے۔
پال سٹرلنگ بھی بڑی اننگز نہیں کھیل سکے اور 10 گیندوں پر 2 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 14 رنز بنا کر 37 کے سکور پر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے۔ شاداب خان نے 32 گیندوں پر 52 رنز کی جارحانہ باری کھیلی۔
ایک موقع پر میچ جیتنے والی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کو لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہرا دیا۔ نوجوان فاسٹ باؤلر زمان خان نے شاندار آخری اوورکیا اورفتح میں اہم کردار ادا کیا۔ اسلام آباد کی ٹیم 166 رنز بنا سکی، حارث رؤف دو، زمان خان، راشد خان ایک ، شاہین شاہ آفریدی نے بھی ایک وکٹ حاصل کی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں کپتان شاداب خان، ایلکس ہیلز، پال اسٹرلنگ، کولن منرو، آصف علی، اعظم خان، مبصر خان، فہیم اشرف، محمد وسیم، حسن علی اور وقاص مقصود شامل ہیں۔
لاہور قلندرز
لاہور قلندرز کے سکواڈ میں فخر زمان، عبد اللہ شفیق، کامران غلام، محمد حفیظ، فل سالٹ، ہیری بروک، ڈیوڈ ویزے، راشد خان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، زمان خان