کپتان بابر اعظم کی ون ڈے اور ٹی 20 رینکنگ میں حکمرانی برقرار

Published On 03 August,2022 03:10 pm

دبئی: (دنیا نیوز) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی، کپتان بابر اعظم کی ون ڈے اور ٹی 20 رینکنگ میں حکمرانی برقرار ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ون ڈے اور ٹی 20 میں بلے بازوں کی رینکنگ میں بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، بابر اعظم کی ٹیسٹ میں تیسری پوزیشن بھی برقرار ہے۔

محمد رضوان ٹی 20 رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے سے تیسرے نمبر پر چلے گئے، بھارت کے سوریا کمار یادیو نے انکی جگہ دوسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔

ون ڈے رینکنگ میں امام الحق دوسری پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ ساؤتھ افریقہ کے ریزی ونڈر ڈوسن کا تیسرا نمبر ہے، ٹیسٹ فارمیٹ میں بیٹرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ پہلی اور آسٹریلیا کے مارنس لیبوشین دوسرے نمبر پر ہیں۔

ٹیسٹ رینکنگ میں محمد رضوان اور امام الحق کی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے، محمد رضوان ٹیسٹ رینکنگ میں 17ویں اور امام الحق 49 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
 

Advertisement