پاکستان جونیئر لیگ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آنے لگا، ایمل خان کے خطرناک یارکر کی دھوم

Published On 07 October,2022 07:01 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان جونیئر لیگ (پی جے ایل) سے نیا ٹیلنٹ سامنے آنے لگا، پہلے ہی میچ میں اپنے خطرناک اور تیز یارکرز کی بدولت سب کی توجہ کا مرکز بننے والے مردان کے ایمل خان نے دھوم مچا دی۔

خیال رہے کہ پاکستان جونیئر لیگ کا آغاز گزشتہ روز ہوا، ٹورنامنٹ کا پہلا میچ گوجرانوالہ جائنٹس اور مردان واریئرز کے درمیان قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا، مردان واریئرز نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے جائنٹس کو باآسانی آٹھ وکٹوں سے شکست دی۔

اس میچ کی خاص بات مردان کے تیز گیند باز ایمل خان نے اپنی ڈیتھ باؤلنگ کی صلاحیت سے سب کو متاثر کیا کیونکہ انہوں نے ایک بہترین سوئنگ یارکر کے ذریعے مخالف بلے باز کو پویلین واپس بھیجا، دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز اپنی ٹیم کے لئے سب سے زیادہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بنے کیونکہ انہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں اور اپنے چار اوور میں صرف 15 رنز دیے۔

  ایمل نے مسلسل 85 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے لائن اور لینتھ کے ساتھ بہت عمدہ باؤلنگ کی، انہوں نے مخالف ٹیم کے کپتان عزیر ممتاز کی وکٹ بھی حاصل کی جو اپنے 54 رنز بنا کر اچھا کھیل رہے تھے لیکن وہ ایمل کی جانب سے یارکر کے ذریعے کلین بولڈ ہوگئے۔

جیسا کہ اوپر ذکر کیا گیا ہے جائنٹس میچ جیتنے میں ناکام رہے کیونکہ انہوں نے 7 وکٹ کے نقصان پر 131 رنز بنائے، جس کا تعاقب مردان واریئرز نے صرف 16.5 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر کر لیا۔

Advertisement