لاہور میں پاکستان جونیئر لیگ کا رنگا رنگ تقریب سے آغاز

Published On 06 October,2022 10:37 pm

لاہور: (دنیا نیوز) زندہ دلان کے شہر لاہور میں جونیئر پریمیئر لیگ کا آغاز ہو گیا، چھوٹے کرکٹرز کی تمام 6 ٹیموں نے اپنے آئیکون پلیئرز کے ساتھ انٹری ڈالی، راک سانگ نے دلوں کے تار بجائے جبکہ آتشبازی کے مظاہرے نے آسمان پر خوشیوں کے رنگ بکھیر دیئے۔

قذافی سٹیڈیم میں نیکٹ الیون یعنی پاکستان کرکٹ کا مستقبل کے نام سے جونیئر پریمئر لیگ کی افتتاحی تقریب ہوئی، مارچ پاسٹ میں ینگ کرکٹرز کی انٹری ہوئی، لیجنڈری کھلاڑیوں سر ویوین رچرڈز، عمران طاہر، ڈیرن سیمی، کولن منرو، شاہد آفریدی اور شعیب ملک کی بھی آمد، سٹیج پر کرکٹ ستارے جگمگانے لگے، راک گانے نے کرکٹرز میں نیا جوش پیدا کیا۔

آتشبازی کے شاندار مظاہرے نے خوشیوں کے رنگ بکھیر دیئے، چیئرمین رمیز راجہ نے جے پی ایل کے اس خواب کی تعبیر بتائی۔

رنگا رنگ تقریب کے بعد کرکٹ مقابلہ شروع ہوا، جس میں چھکے چوکوں اور وکٹوں نے اپنا رنگ جمایا، چھوٹی عمر کے بڑے کرکٹرز کے یہ مقابلے پندرہ اکتوبر تک جاری رہیں گے۔
 

Advertisement