راولپنڈی: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ ہمارا ارادہ میچ جیتنے کا تھا ڈرا کرنے کا نہیں، ہمیں میچ ہارنے پر کافی افسوس ہے انگلینڈ نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ ہمیں میچ ہارنے پر کافی افسوس ہے، ہمارے پاس ٹیم بھی تھی لنچ کے بعد کافی پراعتماد تھے مگر تیزی سے وکٹس گریں اور ہم پر دباؤ بڑھ گیا۔ ہر ٹیم کا کھیلنے کا اپنا انداز ہوتا ہے اور صورتحال کے حساب سے کھیلنا پڑتا ہے، ہر ٹیم کا کھیلنے کا اپنا پلان ہوتا ہےاور ہم نے کوشش بھی کی مگر اچھا اختتام نہیں کر پائے۔
کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پچ پر ہمارا اچھا اِن پُٹ تھا، پچ ہمیں ویسی نہیں ملی جبکہ موسم کا بھی اس میں کچھ حصہ تھا، آغا اور اظہر علی کے آؤٹ ہونے کے بعد لگا کہ میچ میں ہم نیچے جا رہے ہیں، نسیم شاہ اور محمد علی نے اچھا کھیلا، ہم نے اپنی کوشش کی مگر تیزی سے وکٹیں گرنے سے مشکلات بڑھتی گئیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہمارے فاسٹ بولرز انجری میں ہیں اظہر علی کی اتنی زیادہ انجری نہیں ہے لیکن حارث کا کچھ نہیں کہہ سکتے وہ شامل ہوں گے یا نہیں، ہماری ٹیم بیسٹ 11 سیلیکٹ ہوئی تھی، محمد علی اور محمد وسیم ہماری اچھی سلیکشن تھی۔
کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کے شائقین نے ہمیں کبھی مایوس نہیں کیا، ہمارے شائقین دوسری ٹیم کو بھی بہت سپورٹ کرتے ہیں اور ہمیں اچھا لگتا ہے کہ پاکستانی شائقین یہاں آنے والی مہمان ٹیم کو بھی سپورٹ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے جس طرح سے شروعات کیں تھیں تو کھیل بہت بہتر لگ رہا تھا، دونوں ٹیموں کے فاسٹ بولرز کا اچھا تجربہ ہے، پہلی اننگز میں انگلینڈ میچ کو کافی دور لے گیا تھا، ہم نے پوری کوشش کی میچ کو برابر لانے کی لیکن انگلینڈ نے بہت اچھا کھیلا۔
Pakistan Captain Babar Azam s press conference at Pindi Cricket Stadium in Rawalpindi.#PAKvENG | #UKSePK https://t.co/uXfaWxJdLJ
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 5, 2022