ایس اے 20 : پریٹوریہ کیپٹلز کی ڈربن کیخلاف 8 وکٹوں سے فتح

Published On 21 January,2023 02:28 am

ڈربن : ( ویب ڈسیک ) ساؤتھ افریقا ٹی 20 کرکٹ لیگ ( ایس اے 20 ) کے 15 ویں میچ میں پریٹوریہ کیپٹلز نے ڈربن سپر جائنٹس کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

جمعہ کو ڈربن میں کھیلے گئے میچ میں پہلے بیٹگ کرتے ہوئے ڈربن سپر جائنٹس کی پوری ٹیم 18.1 اوورز میں محض 80 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کلاسین 31 ، کپتان ڈی کوک 13 اور جیسن ہولڈر 10 رنز بنا کر ٹیم میں نمایاں رہے۔

فاتح ٹیم نے 7.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 84 بنا کر جائنٹس کے خلاف 8 وکٹوں سے کامیابی سمیٹی، اوپنر ول جیکس نے 56 اور ڈی برون نے 21 رنز کی اننگ کھیلی۔

خیال رہے کہ کرکٹ جنوبی افریقا کی نئی کرکٹ لیگ ایس اے 20 کا ابتدائی ایڈیشن 11 فروری تک جاری رہے گی، ٹورنامنٹ میں ٹوٹل 33 میچز کھیلے جائیں گے۔