پی ایس ایل 8، نمائشی میچ کے لئے کمنٹری پینل فائنل

Published On 01 February,2023 08:50 pm

لاہور: (دنیا نیوز) کوئٹہ میں ہونیوالے پی ایس ایل 8 کے نمائشی میچ کے لئے کمنٹری پینل فائنل کرلیا گیا۔

5 فروری کو کوئٹہ اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈیٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان نمائشی میچ کھیلا جائے گا جس کی کمنٹری پینل میں محمد حفیظ،علی یونس،عقیل ثمر اور طارق سعید شامل ہیں۔

کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اب محمد حفیظ 5 فروری کو ہونے والے پی ایس ایل نمائشی میچ میں کمنٹری کرینگے۔

نمائشی میچ میں کوئٹہ گلیڈیٹرز کی کپتانی سرفراز احمد جبکہ پشاور زلمی کی کپتانی بابر اعظم کرینگے،نمائشی میچ کا ٹاس گیارہ بجے جبکہ میچ کا آغاز ساڑھے گیارہ بجے ہوگا۔
 

Advertisement