اتوار، سوموار کو لاہور میں میچز ہوں گے، بقیہ پر مشاورت جاری ہے، نجم سیٹھی

اتوار، سوموار کو لاہور میں میچز ہوں گے، بقیہ پر مشاورت جاری ہے، نجم سیٹھی

دنیا نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے بتایا کہ پاکستان سپر لیگ 8 کے پہلے 2 میچز شیڈول کے مطابق قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ، دیگر میچوں کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی بھی شاندار بیٹنگ پر اعظم خان کے معترف ہو گئے

واضح رہے کہ نگران حکومت نے لاہور میں پی ایس ایل کیلئے 25 کروڑ روپے کی منظوری دے دی جبکہ انتظامات کے لیے 25 کروڑ پی سی بی دےگا۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں کی کینسر سے متاثرہ بچوں سے ملاقات

ذرائع کے مطابق نگران حکومت کی مذاکراتی ٹیم آج پھر پی سی بی حکام سے ملاقات کرے گی، ملاقات کچھ دیر بعد قذافی سٹیڈیم میں ہونے کا امکان ہے، اجلاس میں پی ایس ایل کے میچز شیڈول کے مطابق کرانے کا حتمی فیصلہ ہو گا۔