عثمان خان نے گلیڈی ایٹرز کیخلاف پی ایس ایل تاریخ کی تیز ترین سنچری بنا ڈالی

عثمان خان نے گلیڈی ایٹرز کیخلاف پی ایس ایل تاریخ کی تیز ترین سنچری بنا ڈالی

راولپنڈی میں جاری میچ میں عثمان خان نے 36 گیندوں پر 100 رنز مکمل کر کے رلی روسو سے پی ایس ایل تاریخ کی تیز ترین سنچری بنانے کا اعزاز چھین لیا۔

رلی روسو نے گزشتہ روز41 گیندوں پر سنچری بنا کر پی ایس ایل تاریخ کی تیز سنچری کا اپنا ہی ریکارڈ توڑا تھا، اس سے پہلے 44 گیندوں پر تیز ترین سنچری کا اعزاز بھی روسو کے پاس تھا۔

عثمان خان نے نہ صرف رلی روسو کا تیز ترین سنچری کا ریکارڈ توڑا بلکہ وہ پی ایس ایل ڈیبیو پر سنچری کرنے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔