ماں، باپ کی موجودگی میں ستارہ امتیاز ملنا بڑا اعزاز ہے، بابر اعظم

ماں، باپ کی موجودگی میں ستارہ امتیاز ملنا بڑا اعزاز ہے، بابر اعظم

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ستارہ امتیاز ملنے کے بعد اپنے پہلے پیغام میں بابر اعظم نے کہا کہ یہ ایوارڈ میرے والدین، مداحوں اور پاکستان کے عوام کیلئے ہے۔

خیال رہے کہ گورنر ہاؤس لاہور میں یوم پاکستان کے موقع پر منعقدہ تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ستارہ امتیاز سے نواز گیا جس کے بعد وہ ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے پاکستان کے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔