آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کردی

Published On 29 March,2023 03:01 pm

دبئی : (ویب ڈیسک ) کرکٹ کے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کردی گئی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جاری کردہ رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو پہلے اور پاکستان کے محمد رضوان دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے کا تیسرا اور بابر اعظم کا چوتھا نمبر برقرار ہے ، جنوبی افریقا کے رائیلی روسو تین درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔

اس کے علاوہ ٹی ٹوئنٹی باؤلرز میں افغانستان کے راشد خان پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ سری لنکا کے ونندو ہسارنگا کا دوسرا نمبر ہے۔

پاکستان کے شاداب خان کا 12 واں اور حارث رؤف کا 17 واں نمبر ہے ،ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

دوسری جانب ون ڈے بلے بازوں کی رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ باؤلرز میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ سرفہرست ہیں۔
 

Advertisement