سری لنکا کی دوسرے ون ڈے میں افغانستان کو 132 رنز سے شکست

سری لنکا کی دوسرے ون ڈے میں افغانستان کو 132 رنز سے شکست

تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان ٹیم سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 323 رنز بنائے ، کوسال مینڈس 78 رنز کی اننگ کھیل کر نمایاں بیٹر رہے جبکہ افغانستان کی طرف سے فرید خان اور محمد نبی نے دو ، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں مہمان افغانستان کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 42.1 اوورز میں 191 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، حشمت اللہ شاہدی 57 اور ابراہیم زدران 54 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

سری لنکا کی طرف سے ونندو ہاسارنگا اور دہننجایا ڈی سلوا نے تین ، تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

فاتح ٹیم کے کھلاڑی دہننجایا ڈی سلوا کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان جاری ون ڈے سیریز 1-1 سے برابر ہو گئی ہے۔