کراچی: (دنیا نیوز) سابق کپتان اور سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا کہ ایشیا کپ پاکستان کاحق ہے،ایشیاکپ پاکستان میں نہ ہواتوزیادتی ہوگی۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بھارتی بورڈ بہت مضبوط ہے وہ کسی بھی بورڈ کو خرید سکتا ہے، پاکستان بورڈ ہمیشہ سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان کی مدد کے لئے حاضر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دوسرے بورڈز کو اب پاکستان کی سپورٹ کرنی چاہیے، آئی سی سی سے بھی درخواست ہے کہ پاکستان کے بغیر دنیا کی کرکٹ مکمل نہیں ہے۔
شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ ایشیا کپ پاکستان کا حق ہے، ایشیا کپ پاکستان میں ہوگا تو چمپئینز ٹرافی بھی ہوگی، اس کے بعد پاکستان ورلڈ کپ کی بھی میزبانی کے لئے کھڑا ہوگا۔