گال: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے ٹیسٹ کیریئر میں 100 وکٹیں مکمل کر لیں۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں شاہین آفریدی نے سری لنکا کے پہلے کھلاڑی کو 6 رنز پر پویلین کی راہ دکھا کر یہ اعزاز حاصل کیا۔
شاہین نے اپنے دوسرے اوور میں اوپنر نشان مدوشکا کو آؤٹ کیا جس کا شاندار کیچ وکٹ کیپر سرفراز احمد نے کیا، شاہین کی اس وکٹ کے بعد ٹیسٹ کیریئر میں 100وکٹیں مکمل ہوگئیں۔
شاہین آفریدی 100 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرنے والے 19 ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں، فاسٹ باؤلر نے 26 ٹیسٹ میچز میں 100 ٹیسٹ وکٹوں کا سنگِ میل عبور کیا ہے۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 16, 2023
He removes Nishan Madushka in his second over of the day #SLvPAK pic.twitter.com/31kZNVAI7M