لاہور: (ویب ڈیسک) ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی ) اگلے ماہ پاکستان اور سری لنکا میں ہونے والے ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کل کرے گا۔
براڈ کاسٹرز اور سپانسرز کو اعتماد میں لینے کے بعد ٹورنامنٹ کے میچز کی تاریخیں اور مکمل پروگرام کا اعلان کیا جائے گا، ایشیا کپ کا آغاز پاکستان سے ہو گا۔
ایشیا کپ پی سی بی کے جانب سے پیش کردہ ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہو رہا ہے جس کے ابتدائی 4 میچز پاکستان میں جبکہ باقی 9 میچز سری لنکا میں ہوں گے۔
اب ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی میں ہونے والی میٹنگ میں یہ فیصلہ ہو گیا ہے کہ پاکستان کے چاروں میچ لاہور اور ملتان میں ہوں گے، سری لنکا میں 9 میں سے 2 میچ سینٹرز دمبولا اور پالے کیلے میں ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں طے پایا ہے کہ فائنل کو بارش سے بچانے کیلئے ریزرو ڈے رکھا گیا ہے۔
ایشیا کپ پاکستان میں 31 اگست سے شروع ہو گا جو 17 ستمبر تک کھیلا جائے گا، ایونٹ میں پاکستان سمیت بھارت، سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان اور نیپال کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔