ٹرافی چاہیے تو تقریب میں آکر وصول کرلیں: محسن نقوی کا بھارتی خط پر جواب

Published On 21 October,2025 01:22 pm

لاہور: (دنیا نیوز) بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کی ٹرافی کے لیے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کو ایک اور خط لکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل نے بی سی سی آئی کے خط کا جواب دے دیا، اے سی سی نے بی سی سی آئی کو جوابی خط میں کہا ہے کہ ٹرافی چاہیے تو تقریب منعقد کرتے ہیں، اس میں وصول کر لیں۔

ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے ٹرافی کی تقریب نومبر کے پہلے ہفتے میں کرانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل نے بھارتی بورڈ کو آگاہ کر دیا، ایشین کرکٹ کونسل نے نومبر کے پہلے ہفتے کا وقت دیا ہے، ایشیا کپ کی ٹرافی دینے کی تقریب دبئی میں ہو گی۔

یاد رہے کہ بھارتی بورڈ پہلے بھی صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی کو ٹرافی کیلئے خط لکھا تھا جس کے جواب میں اے سی سی نے جواب دیا تھا کہ آفیشلز اور کسی کھلاڑی کو ساتھ لائیں اور ٹرافی لے جائیں۔