ایشیا کپ کیلئے قومی سکواڈ میں سلیکشن اعزاز کی بات ہے: زمان خان

Published On 13 September,2023 10:38 pm

کولمبو: (دنیا نیوز) فاسٹ بولر زمان خان نے کہا کہ ایشیا کپ کیلئے قومی سکواڈ میں سلیکشن اعزاز کی بات ہے۔

ایشیاء کپ میں قومی سکواڈ میں سلیکشن پر فاسٹ بولر زمان خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اچھا محسوس کر رہا ہوں، سوچا نہیں تھا کہ اتنے بڑے لیول پر ایشیاء کپ کھیلوں گا۔

انہوں نے کہا کہ جب ٹیم میں میرا نام آیا تو خود کو کہا کہ پاکستان کی طرف سے ایشیاء کپ کھیلنا اعزاز کی بات ہے، اس سے قبل بھی ٹی ٹوئنٹی کا ڈیبیو کر چکا ہوں۔

زمان خان نے کہا کہ کافی دنوں کے بعد ٹیم کے ساتھ ملاقات کرکے اچھا محسوس ہو رہا ہے، پریکٹس سیشن بھی بہت اچھا ہوا ہے، شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے ان پچز پر بولنگ کے مشورے دے ہیں، امید ہے اچھی پرفارمینس دیکھاؤں گا۔