دبئی: (دنیا نیوز) قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ کی انجری انتہائی سنجیدہ نوعیت کی ہے، 8 سے 9 ماہ تک کرکٹ سے دور رہنا پڑ سکتا ہے۔
ایشیاکپ کے دوران روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ میں نسیم شاہ میچ کے 46 ویں اوورز میں دائیں کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے، جس کے باعث وہ اپنے مقررہ 10 اوورز کا کوٹہ پورا نہیں کرسکے تھے جبکہ اُسی میچ میں بیٹنگ کیلئے بھی نہیں آئے تھے۔
ذرائع کے مطابق نسیم شاہ کو بھارت کے خلاف میچ میں ریزرو ڈے والے دن ہی دبئی بھیج دیا گیا تھا، دبئی میں ہونے والی رپورٹس کے مطابق نسیم شاہ کی انجری انتہائی سنجیدہ نوعیت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم ون ڈے رینکنگ میں دوبارہ پہلی پوزیشن پر براجمان
ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹس کے مطابق نسیم شاہ کو 8سے 9 ماہ تک کرکٹ سے دور رہنا پڑ سکتا ہے، اگلے مہینے بھارت میں شیڈول نہ صرف ورلڈ کپ سے باہر ہو جائیں گیں بلکہ دسمبر، جنوری میں شیڈول پاکستان آ سٹریلیا سیریز سمیت آئندہ پی ایس ایل میں بھی نسیم شاہ دستیاب نہیں ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نسیم شاہ کی انجری کے معاملے پر تذبذب کا شکار ہے۔ ابھی تک پی سی بی نے اس حوالے کوئی باقاعدہ لائحہ عمل نہیں دیا۔