انگلینڈ نے ورلڈ کپ 2023 کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا

انگلینڈ نے ورلڈ کپ 2023 کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا

آئندہ ماہ سے بھارت میں شروع ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے انگلینڈ نے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا ہے، ٹیم میں آل راؤنڈر بین اسٹوکس کی واپسی ہوئی ہے، اس کے علاوہ نوجوان بلے باز ہیری بروک کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

ورلڈ کپ کے لیے انگلش سکواڈ میں جوز بٹلر ( کپتان )، معین علی، گس ایٹکنسن، جونی بیئراسٹو، سام کرین، لیام لیونگسٹون، ڈیوڈ ملن، عادل رشید، جو روٹ، ہیری بروک، بین اسٹوکس، ریس ٹوپلی، ڈیوڈ ولی، مارک وڈ اور کرس ووکس شامل ہیں۔