کرکٹ
خلاصہ
- کرائسٹ چرچ: (دنیا نیوز) نیوزی لینڈ کرکٹ نے فاسٹ باؤلر ٹم ساؤتھی سے متعلق اپ ڈیٹ جاری کردی۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ٹم ساؤتھی کا انگوٹھا ہفتے کو انگلینڈ کے خلاف آخری ون ڈے میچ میں فریکچر ہوا تھا جس کے باعث فاسٹ باؤلر کے انگوٹھے کی جمعرات کو سرجری ہو گی۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ٹم ساؤتھی کی ورلڈکپ میں شرکت کا فیصلہ آئندہ ہفتے سرجری کی رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔
نیوزی لینڈ کے ہیڈکوچ گیری اسٹیڈ کا کہنا ہے امید ہے کہ سرجری کامیاب ہو گی اور ٹم جلد صحت یاب ہوں گے، دیکھنا یہ ہے کہ ٹم واپسی پر کس حد تک درد برداشت کرتے ہیں۔
گیری اسٹیڈ نے کہا کہ ٹم ساؤتھی کے دائیں انگوٹھے میں پن یا پیچ لگیں گے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کا ورلڈکپ میں پہلا میچ 5 اکتوبر کو انگلینڈ کے خلاف ہے، اس کے علاوہ کیوی ٹیم نے 2 وارم اپ میچز 29 ستمبر اور 2 اکتوبر کو کھیلنا ہیں، ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے میچز پاکستان اور جنوبی افریقہ سے بھی ہیں۔