ورلڈکپ: آسٹریلیا کیخلاف میچ سے قبل فخر زمان گھٹنے کی انجری کا شکار

Published On 19 October,2023 05:22 pm

بنگلور: (دنیا نیوز) آئی سی سی ورلڈکپ میں آسٹریلیا کے خلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کے اوپنر بلے باز فخر زمان گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ اوپنر فخر زمان 20 اکتوبر کو بنگلورو میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں دستیاب نہیں ہوں گے۔

پی سی بی کے مطابق آؤٹ آف فارم فخر رمان گھٹنے کی انجری کے باعث پلئینگ الیون میں شامل نہیں کیے جاسکتے تاہم توقع ہے کہ اگلے ہفتے تک سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں۔

دوسری جانب اوپنر عبداللہ شفیق کو وائرل بخار میں مبتلا ہونے کے باعث ٹیم میجمنٹ نے غیرضروری ملاقاتوں سے روک دیا تھا، وہ اسوقت بخار اور فلو کی علامات سے دوچار ہیں، تاہم بیماری کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم نے ایونٹ میں اب تک 3 میچز کھیل چکی ہے جس میں 2 فتوحات جبکہ ایک میچ میں رواتیی حریف کے ہاتھوں شکست کا سامنا پڑا تھا۔