ذکاء اشرف کے مستقبل سے متعلق سمری وزیراعظم کو موصول

Published On 03 November,2023 11:06 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پی سی بی کے مستقبل کے حوالے سے سمری وزیراعظم کو موصول ہو گئی۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو سمری وزارت بین الصوبائی رابطہ کی طرف سے بھیجی گئی ہے، وزارت بین الصوبائی رابطہ نے سمری میں وزیراعظم سے رائے مانگی ہے۔

سمری میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی کی موجودہ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف کی مدت کل پوری ہورہی ہے، مستقبل کے حوالے سے وزیراعظم اپنی رائے سے آگاہ کریں۔ 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے