دبئی: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا اور ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلے میتھیوز کو آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا گیا۔
راچن رویندرا کو مینز کیٹیگری میں اکتوبر کی کارکردگی کی بنیاد پر پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے، اس کے لیے بھارت کے جسپریت بمراہ اور جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک کی بھی نامزدگی ہوئی تھی۔
علاوہ ازیں ویمنز کیٹیگری میں بنگلا دیش کی ناہیدہ اختر اور نیوزی لینڈ کی امیلیا کر کی بھی ویمن پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزدگی ہوئی تھی تاہم یہ اعزاز ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلے میتھیوز کے حصے میں آیا ہے۔