دورہ آسٹریلیا کیلئے وہاب ریاض ،حفیظ اور شان مسعود کی مشاورت، ٹیم کا اعلان جلد متوقع

دورہ آسٹریلیا کیلئے وہاب ریاض ،حفیظ اور شان مسعود کی مشاورت، ٹیم کا اعلان جلد متوقع

ذرائع کے مطابق مشاورت کے دوران ٹیسٹ سکواڈ کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں پر غور کیا گیا، ممکنہ طور پاکستان ٹیم 16 کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی۔

ممکنہ سکواڈ میں کپتان شان مسعود، بابر اعظم، صائم ایوب ،عبداللہ شفیق ،شاہین آفریدی، حسن علی، فہیم اشرف، خرم شہزاد ،میر حمزہ ،ابرار احمد اور عامرجمال شامل ہیں جبکہ سعود شکیل، آغاسلمان ،محمد رضوان، سرفراز احمد اور امام الحق بھی ممکنہ سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا میں تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنا ہے جس کے لیے قومی ٹیسٹ سکواڈ کا ٹریننگ کیمپ راولپنڈی میں لگائے جانے کا پلان ہے۔