لاہور: (ویب ڈیسک) سڈنی ٹیسٹ میچ کے اختتام پر قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ایک مرتبہ پر سوشل میڈیا کی زینت بن گئے۔
قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی پنک ٹیسٹ میچ کے اختتام پر سابق آسٹریلوی فاسٹ باؤلر گلین میک گرا فاؤنڈیشن کی خاتون ممبر سے ہاتھ نہ ملانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سڈنی ٹیسٹ کے اختتام پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے میک گرا کے خاندان سے ملاقات کی اور مصافحہ بھی کیا تاہم وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے خاتون سے ہاتھ نہ ملایا تاہم احتراماً اشارے سے ان کا جواب دیا۔
میک گرا فاؤنڈیشن چھاتی کے کینسر سے آگاہی سے متعلق کام کرتی ہے، کرکٹر نے 2008 میں اہلیہ کے انتقال کے بعد اس کی بنیاد رکھی تھی۔