ایڈم گلکرسٹ نے پاکستان کو ایشیا کی بدترین ٹیم کہنے کی تردید کردی

ایڈم گلکرسٹ نے پاکستان کو ایشیا کی بدترین ٹیم کہنے کی تردید کردی

سابق آسٹریلین وکٹ کیپر بلے باز ایڈم گلکرسٹ نے سوشل میڈیا پر پاکستان کو بدترین ایشیائی ٹیم کہنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر کچھ اکاؤنٹس میرے متعلق غلط خبریں پھیلا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستانی ٹیم کو ٹیسٹ میں وائٹ واش کے بعد ایڈم گلکرسٹ کے متعلق ایک بیان میں کہا گیا کہ پاکستان آسٹریلیا کا دورہ کرنے والی بدترین ایشیائی ٹیم ہے۔