لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے آٹھویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونیوالے پی ایس ایل سیزن 9 کے آٹھویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنائے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 139 رنز کا ہدف سنسنی خیز مقابلے کے بعد 19 ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،جیسن رائے نے 37 اور رائیلی روسو نے 34 رنز کی اننگز کھیلی۔
قبل ازیں اسلام آباد کی جانب سے آغا سلمان نے 33 رنز بنائے، ایلیکس ہیلز نے 21، فہیم اشرف اور کولن منرو نے 20 ، 20 جبکہ جارڈن نے 19 رنز بنائے، عماد وسیم 9 ، کپتان شاداب خان 2 اور اعظم خان ایک رن بناسکے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ابرار احمد اور محمد وسیم نے3، 3، عقیل حسین نے 2 جبکہ محمد حسنین نے 1 وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی یہ مسلسل تیسری کامیابی ہے، وہ 6 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے جبکہ اسلام آباد کو 3 میچز میں 2 میں شکست ہوئی اور اس نے اب تک صرف ایک میچ جیتا۔