دھونی نے ٹی 20 کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا

Published On 02 April,2024 08:47 am

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت کے سابق کپتان اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز چنئی سپر کنگز کے وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی نے ٹی 20 کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا۔

مہندر سنگھ دھونی ٹی 20 میں وکٹوں کے پیچھے 300 شکار کرنے والے دنیا کے پہلے وکٹ کیپر بن گئے ہیں۔

انہوں نے یہ کارنامہ آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے دہلی کیپٹلز کے پرتھوی شاہ کا کیچ پکڑ کر سر انجام دیا۔

دھونی نے اپنے 300 شکار 367 ٹی 20 اننگز میں مکمل کیے، اس فہرست میں دوسرا نمبر پاکستان کے سابق وکٹ کیپر کامران اکمل کا ہے جنہوں نے 281 اننگز میں 274 شکار کر رکھے ہیں۔